پاکستان کراٹے فیڈریشن کا 15 ویں ایشین کیڈٹ، جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپیئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

جمعرات 17 نومبر 2016 23:18

پاکستان کراٹے فیڈریشن کا 15 ویں ایشین کیڈٹ، جونیئر اور انڈر 21 کراٹے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن نے 15 ویں ایشین کیڈٹ، جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپیئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ یہ چیمپیئن شپ 21 سے 27 نومبر تک انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں نعمت الله، محمد اویس اور شاویل فیاض شامل ہیں، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر نے بتایا کہ نعمت الله چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس نے 2015ء میں دبئی میں کھیلی گئی اوپن چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، اس بار وہ انفرادی کاتا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری اور ججز کورس منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے نسیم احمد قریشی کومتے ریفری جبکہ غلام علی کاتا ریفری کورس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

متعلقہ عنوان :