Live Updates

عمران خان کا لندن میں مے فئیر فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کا فیصلہ، شیخ رشید بھی ہمراہ جائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 21:49

عمران خان کا لندن میں مے فئیر فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کا فیصلہ، ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) عمران خان کا لندن میں مے فئیر فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں چل رہے پانامہ لیکس کیس کی اگلی سماعت سے قبل لندن میں شریف خاندان کے مے فئیر فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کیس کی 29 نومبر کو ہونے والی اگلی سماعت سے قبل شریف خاندان کیخلاف ٹھوس شواہد اکٹھا کرنے کے غرض سے فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ اس مقصد کیلئے شیخ رشید نے بھی عمران خان کے ہمراہ لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :