ترک صدر نے کسی بھی غیر ملکی سربراہ مملکت کے طور پر پاکستانی پارلیمنٹ سے تیسری بار خطاب کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا

رجب طیب اردوان پاکستانی پارلیمنٹ سے بطور وزیر اعظم دو بار2009 اور2012 میں مخاطب ہو چکے ہیں ،ْ تیسری بطور صدر خطاب کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 23:23

ترک صدر نے کسی بھی غیر ملکی سربراہ مملکت کے طور پر پاکستانی پارلیمنٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کسی بھی غیر ملکی سربراہ مملکت کے طور پر پاکستانی پارلیمنٹ سے تیسری بار خطاب کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا تفصیلات کے مطابق یہ 18 واں موقع تھا کہ کوئی غیر ملکی سرکاری شخصیت پاکستانی پارلیمان سے خطاب کیا رجب طیب اردوان پاکستانی پارلیمنٹ سے بطور وزیر اعظم دو بار2009 اور2012 میں مخاطب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے سب سے پہلا خطاب شہنشاہ ایران نے 15 مارچ 1950 کو کیا تھا۔12سال بعد3 جولائی 1962کو شہنشاہ ایران دوبارہ پاکستانی پارلیمان کے اجلاس میں آئے تاہم اس بار خطاب نہیں کیا۔15 جولائی 1962کو فلپائن کے صدردیو داس مکا نے قومی اسمبلی سے خطاب کیاپھر انڈونیشیاء کے صدر ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نی26جون1963کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے قیام کے بعد5ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کا اعزاز سری لنکا کی وزیر اعظم مسز بندرانائیکے کو حاصل ہوا۔ کسی بھی ترک سربراہ کے طور پر ترکی کے صدر کینعان ایورن نی15نومبر1985کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد 24 جون 1989کو فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ فرانس کے صدر متراں نی20فروری 1990کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

ایران کی شوریٰ اسلامی کے اسپیکر حجت الاسلام مہدی نی24فروری 1991پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 نومبر1992 کو پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ایرانی شوریٰ اسلامی حجت الاسلام والمسلمین کے اسپیکر علی اکبر نوری نے 11اپریل1994کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ چین کے صدر جیانگ ڑی من نے 2 دسمبر 1996کو سینیٹ آف پاکستان سے خطاب کیا۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے 8 اکتوبر1997کو پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے مخاطب ہوئیں۔ رجب طیب اردوان نے پہلی بار ترک وزیر اعظم کی حیثیت سے 26 اکتوبر2009 ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کیا۔چینی وزیر اعظم وین جیابائونی19نومبر 2010کو پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا چھٹی کے دن یعنی اتوار کو پارلیمنٹ سے پہلا خطاب تھا۔

ترک وزیر اعظم طیب اردوان نے دوسری بار 21 مئی2012 کو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کیا۔ چینی وزیر اعظم لی کی جیانگ نے 23 مئی2013کو سینیٹ آف پاکستان سے خطاب کیا۔دو سال بعد چینی صدر ژی چنگ پنگ نے 21 اپریل 2015کو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اب ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی پارلیمنٹ سے تیسری بار مخاطب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :