22 اگست کے بعد فاروق ستار سے رابطہ رہا، ہم نے ارکان اسمبلی سے کہا آپ ’’پی آئی بی‘‘ جائیں: ندیم نصرت

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 22:44

22 اگست کے بعد فاروق ستار سے رابطہ رہا، ہم  نے ارکان اسمبلی سے کہا آپ ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے بعد لندن قیادت کے فاروق ستار کیساتھ رابطے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے انکشاف کیا ہے کہ 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے جو بھی فیصلے لیے اس کے حوالے سے وہ لندن قیادت کیساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

(جاری ہے)

22 اگست کے بعد فاروق ستار سے مسلسل رابطہ رہا۔ 23 اگست کو بہت سے ارکان اسمبلی نے ہم سے پوچھا کیا کریں تو انہیں فاروق ستار سے رابطہ کرنے کی خود ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :