ترک صدر رجب طیب اردوان کو پوری پاکستانی قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہی:شہبازشریف

رجب طیب اردوان کے دورہ سے پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 17 نومبر 2016 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پوری پاکستانی قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے اور آج پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے وفد کا تاریخی استقبال کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان دو قالب ہیں اور دونوں ممالک دوستی کے رشتے، سچے پیار اور اخلاص میں بندھے ہوئے ہیں ۔ ترک صدررجب طیب اردوان کی عظیم قیادت میں ترکی نے ترقی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :