وزیر اعلی پنجاب کا صدارتی ایوارڈ یافتہ فوٹوجرنلسٹ اظہر جعفری کے انتقال پر اظہار افسوس

اظہر جعفری نے طویل عرصہ صحافتی میدان میں شاندار خدمات سرانجام دیں :شہباز شریف

جمعرات 17 نومبر 2016 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صدارتی ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلٹ اظہر جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اظہر حسین جعفری نے طویل عرصہ صحافتی میدان میں شاندارخدمات سرانجام دیں اور انہیں فوٹو جرنلز م میں ایک منفرد مقام حاصل تھا-صحافتی میدان میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :