Live Updates

طاہرالقادری کا عمران خان کووکیل تبدیل یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ

پانامہ کیس کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

طاہرالقادری کا عمران خان کووکیل تبدیل  یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عمران خان کووکیل تبدیل کرنے یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ عمران خان سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے لئے اپناوکیل تبدیل کرلیں ،یاپھرمزیددووکیل شامل کریں اوربابراعوان جیسے بال کی کھال اتارنے والے وکیل شامل کریں ۔انہوںنے وزیراعظم نے قطری شہزادے کاخط پیش کرکے کھیل ختم کردیامقدمہ کافیصلہ قطری شہزادے کے خط پرہی ہوجاناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ دسمبرمیں پاکستان واپس آرہے ہیں۔(یاسرعباسی)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :