ترک صدرر پاکستان کادوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

نوازشریف ، شہبازشریف اوراعلیٰ حکام نے معززمہمان کورخصت کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدررجب طیب اردوان پاکستان کادوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اوراعلیٰ حکام نے معززمہمان کورخصت کیا،بیگم کلثوم نوازبھی ترک خاتون اول کیساتھ تھیں ،ترک صدررجب طیب اردوان پاکستان دوروزہ مکمل کرنے کے بعدلاہورائیرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

جہاں پروزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب،وفاقی وزراء اوردیگراعلیٰ حکام نے معززمہمان اوران کے وفدکورخصت کیا،اس موقع پربیگم کلثوم نوازبھی ترک خاتون اول کورخصت کرنے کیلئے موجودتھیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :