ترک صدررجب طیب اردوان دوروزہ دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کو رخصت کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 23:32

ترک صدررجب طیب اردوان دوروزہ دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدررجب طیب اردوان دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔لاہور ائیر پورٹ کے حج ٹرمینل پر وزیر اعظم محمد نواز شریف،بیگم کلثوم نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب محمد ٰ شہباز شریف،گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ،وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے معزز مہمانوں کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گروپ فوٹو بنوائی ترک صدر نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے گرم جوشی سے مصافحہ اور معانقہ کیا۔