اسے کہتے ہیں پوری دنیا میں پیچھا کرنا۔فوٹو گرافر تصاویر کا سٹائل کاپی کرنے والے جوڑے سے پریشان

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 23:38

اسے کہتے ہیں پوری دنیا میں پیچھا کرنا۔فوٹو گرافر تصاویر کا سٹائل کاپی ..

جب ہم انسٹاگرام پر فالوورز کی بات کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہوتا کہ کوئی سچ میں آپ کا مرید ہے اور جو آپ کریں گے اسے ہی فالو کرے گا۔ تاہم ٹریول فوٹوگرافر جیک موریس اور لورین بولین کو معلوم ہوا کہ اُن کے 20 لاکھ سے زائد فالوور میں سے ایک جوڑا خلوص دل سے پوری دنیا میں انہیں فالو کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جیک اور لورین اس وقت حیران رہ گئے جب ان کا ایک فالوور پوری دنیا میں جہاں جہاں وہ گئے تھے وہاں جاکر اسی انداز میں تصاویر بنوانے لگا۔

حد تو یہ ہے کہ فالو کرنے والا جوڑا بالکل جیک اور لورین جیسے کپڑے پہن کر انہی کے انداز میں تصاویر بنواتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ فالو کرنے والا جوڑا اپنی تصاویر کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کرتا ہے ، جس کے ساتھ جیک اور لورین نے کی تھی۔
لورین نے جب فالوور سے ایک جیسی تصاویر بنانے کے بارے میں پوچھا تو فالوکرنے والوں نے اپنا اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :