نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار لڑکھڑا گئی، یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑی آئوٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 نومبر 2016 04:10

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار لڑکھڑا ..

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18نومبر۔2016ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 15رنز بنا کر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،سمیع اسلم بھی 19رنز بنا کر ساؤتھی کو وکٹ دیکر پوویلین جابیٹھے جس کے بعد بابر اعظم بھی آف سٹمپ کے باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرکے پوویلین لوٹے۔

چند بالوں کے بعد ہی یونس خان 2 رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر راول کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور یو ں پاکستان نے 56رنز پر 4وکٹیں کھو دیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 3 کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کیا۔