میر واعظ فورم کی طرف سے پٹھان کوٹ میں کشمیری طالب علم کے پراسرا ر طورپر قتل کی شدید مذمت

جمعہ 18 نومبر 2016 12:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارت میں کشمیری طالب علموں ، تاجروں اور دیگر کشمیریوں کو درپیش مشکلات ، پریشانیوں اور ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پٹھان کوٹ کے ایک کالج میں زیر تعلیم راجوری کے طالب علم اورنگ زیب کے پراسرار طورپر قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اورنگ زیب کو جن پراسرار حالات میں قتل کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک اور المناک ہیں۔ انہوںنے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں کشمیری طالب علموں اور تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔