Live Updates

گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری لینے سے انکار کرنے والے طالبعلم نے عمران خان سے ڈگری وصول کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 نومبر 2016 13:27

گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری لینے سے انکار کرنے والے طالبعلم نے عمران ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) : پشاور یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران نبی شاہ نامی ایک طالبعلم نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کے ہاتھوں سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا تھا۔ نبی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کرپٹ ہے اور کرپٹ حکومت کے گورنر سے ہرگز ڈگری قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب نبی شاہ کو پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ہاتھوں ڈگری موصول ہو گئی ہے۔

عمران خان اور پرویز خٹک نے خود نبی شاہ کو ڈگری دی۔ جس پر نبی شاہ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ یاد رہے کہ اس تمام تر صورتحال پر گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو حق رائے دہی حاصل ہے۔ انہوںنے انتظامیہ سے درخواست بھی کی تھی طالبعلم نے اپنا موقف پیش کیا ہے لہٰذا طالبعلم کو رہا کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :