سینیٹ اجلاس، جہانگیر بدر‘ حاجی عدیل ، کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں،لسبیلہ میں مزار شاہ نورانی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 18 نومبر 2016 14:51

سینیٹ اجلاس، جہانگیر بدر‘ حاجی عدیل ، کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) سینیٹ میں سابق سینیٹرز ڈاکٹر جہانگیر بدر‘ حاجی محمد عدیل اور کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے سات پاکستانی فوجیوں اور لسبیلہ میں مزار شاہ نورانی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوان کرائی۔