وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 نومبر 2016 16:42

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) : وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی ے حالات پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر تفصیلی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے اور مزید مؤثر کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ عنوان :