اسفندیار ولی کا حاجی عدیل کی وفات پر چاروں صوبوں میں3 روزہ سوگ کا اعلان

این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کیلئے مرحوم کا کردار تاریخ کا انمٹ باب ہے، صدر اے این پی

جمعہ 18 نومبر 2016 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے حاجی محمد عدیل کی وفات پر چاروں صوبوں میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام صوبوں میں تنظیموں و کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کریں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مرحوم کی وفات بلا شبہ اے این پی اور ملک بھر کی تمام جمہوری قوتوں کیلئے عظیم سانحہ ہے اور پارٹی ایک عظیم ، نڈر ،بیباک،اور منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہنے والے ھاجی محمد عدیل کا دامن صاف تھا اور این ایف سی ایوارڈ اور خصوصاً اٹھارویں ترمیم کیلئے انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا انمٹ باب ہے ۔