سپیکر سند ھ اسمبلی کا ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی ایوان سے مسلسل غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار
یہ بڑی نامناسب بات ہے ارباب غلام رحیم گذشتہ 8 سالوں کے دورران محض ایک یا دو مرتبہ ایوان میں آئے ہیں،آغا سراج درانی
جمعہ 18 نومبر 2016 18:43
(جاری ہے)
اسپیکر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ارباب غلام رحیم کو منتخب کیا ہے اور ووٹ دیئے ہیں ، ان کا کیا قصور ہے ۔ اگر ارباب صاحب کے پاس ایوان میں آنے کا وقت نہیں ہے تو وہ استعفیٰ دے کر اپنے بیٹے یا بھائی کو ممبر بنا دیں ۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہو گئے ۔ وہ اس حوالے سے کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اگر ارباب صاحب ایوان میں آئے تو بہتر ہوتا ۔ چلیں اب ان کی درخواست آ گئی ہے تو اسے منظور کر لیں ۔ نثار کھوڑو کے یہ کہنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے اکثر ارکان ارباب رحیم کی رخصت کی درخواست منظور کرنے کے حق میں نہیں تھے اور وہ نہیں نہیں کی آوازیں لگاتے رہے ۔ بعد ازاں اسپیکر نے ارباب غلام رحیم ، میر اللہ بخش تالپور ، میر ہزار خان بجارانی ، قمر عباس رضوی ، عظیم فاروق اور سلیم راجپوت کی جانب سے دی جانے والی رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.