چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوگئیں

جمعہ 18 نومبر 2016 20:52

کھنمنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں منعقد ہونے والی مشقوں کا موضوع ہنگامی طور پر قدرتی آفات میں امدادی کاروائیوں پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔

(جاری ہے)

مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے عارضی طور پر ایک طویل زلزلہ کے بعد تجرباتی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں کیں ۔42ممالک کے فوجی افسران نے ان مشقوں کا معائنہ کیا ۔2013کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین مسلسل ہونے والی یہ چوتھی فوجی مشقیںتھیں۔

متعلقہ عنوان :