Live Updates

اخبارات میں پکوڑے بکنے کی بات غلط ہے ،اخبارے کے ذریعے ہی لوگوں کودولت لٹنے کاپتہ چلا، افتخارچوہدری

یوسف رضاگیلانی ،پرویزاشرف اورشہیدذوالفقارعلی بھٹوسپریم کورٹ میں پیش ہوسکتے ہیں تونوازشریف کیوں نہیں پانامہ مقدمہ عمران خان کانہیں 20کروڑعوام کاہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 18 نومبر 2016 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے سربراہ ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہاہے کہ اخبارات میں پکوڑے بکنے کی بات غلط ہے ،اخبارے کے ذریعے ہی لوگوں کودولت لٹنے کاپتہ چلا،یوسف رضاگیلانی ،پرویزاشرف اورشہیدذوالفقارعلی بھٹوسپریم کورٹ میں پیش ہوسکتے ہیں تونوازشریف کیوں نہیں پانامہ مقدمہ عمران خان کانہیں 20کروڑعوام کاہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اخباروں میں پکوڑے بکنے والی بات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج میڈیاہی ان بڑی خبروں میں انکشافات کرتاہے پانامہ لیکس سب سے بڑامقدمہ ہے ۔پانامہ لیکس کی اطلاع اخبارکے ذریعے ہی ملی تھی اوراخبارات کے ذریعے ہی لوگوں کودولت کے لوٹے جانے کاپتہ چلاتویہ کہناغلط ہے کہ اخباروں میں پکوڑے بکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اخبارات تعلیم کابڑاذریعہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پانامہ کامقدمہ عمران خان کانہیں بلکہ یہ مقدمے بیس کروڑعوام کی طرف سے استغاثہ ہے ،مقدمہ عوام اورصاحب اقتدارلوگوں کاہے۔انہوںنے کہاکہ نیلس اورنیسکول کمپنیوں کی خبراخبارمیں چھپنے کے بعدجوبھی مقدمہ لڑرہاہے وہ عوام کامقدمہ لیکرعدالت گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی پراخباری تراشوں کی وجہ سے ہی پابندی لگی ہے ۔

ایل این جی کراچی بدامنی سٹیل ملزاوردیگرکئی مقدمات اخبارات کی خبروں پرہی بنے تھے ۔انہوںنے کہاکہ میرے دورمیں بھی اخبارپرکئی مقدمات بنے تھے آئین کاآرٹیکل 64بھی شہادت میں ایسے موادکوشامل کرنے کی اجازت دیتاہے تاہم ججزکوکچھ وضاحت چاہئے ہوتی ہے جووکلاء کودینی پڑتی ہے ا۔نہوںنے کہاکہ پانامہ مقدمہ ابھی تفتیش کے مراحل میں ے اس مقدمے میں الزام حکومت کے سربراہ پرہے ،نوازشریف کومقدمہ میں خودپیش ہوناچاہئے ،الزام نوازشریف پرہے توثبوت بھی انہیں ہی دینے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اس مقدمے کافیصلہ1990سی1999ء تک کے ثبوتوں پرہوناہے ،حامدخان بڑاوکیل ہے اس نے تین تقاریرپڑھی ،دوتقاریرعوام سے ہیں ایک پارلیمنٹ میں ہے ،جسے قانونی اورآئینی تحفظ ہے اوریہ تقریرایک ثبوت ہے دیکھنایہ ہے کہ حسین نوازکی قوت خریدتھی افتخارچوہدری نے کہاکہ کوئی بھی مجرم اپنے جرم کوآسانی سے نہیں مانتا،نیلس اورنیسکول کی خریداری 1993ء سے 1993ء کے درمیان ہوئی مال مسروقہ برآمدہوچکا،وزیراعظم کی اسمبلی تقریرکوبطورثبوت قبول کیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ جب ذوالفقارعلی بھٹو،یوسف رضاگیلانی ،راجہ پرویزاشرف عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں تونوازشریف کوبھی پیش ہوناچاہئے ،ہم نیبھی لاہورہائی کورٹ میں مقدمہ دائرکیاہے ،عدالت نے درخواست کریں گے کہ نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ۔انہوںنے کہاکہ جب سے انتخابات میں حصہ لیاکبھی بھی اپنی کمپنیوں کوظاہرنہیں کیاجوبددیانتی ہے شریف برادران آج تک یہ نہیں بتایاکہ دبئی پیسے کیسے گئے ہیں۔(یاسرعباسی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :