پی ٹیآئی چئیر مین عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا
شادی سے متعلق میرے تجربات اچھے نہیں، دعا کریں تیسری شادی کامیاب ہو۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 11:48
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے ہمراہ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق سمیت بالی وڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے۔ شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے اپنی تیسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں دوسری مرتبہ کسی شادی کی تقرب سے خطاب کر رہا ہوں۔
پہلی مرتبہ انیل کی بہن کی شادی میں خطاب کا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ میں نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شادی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا ۔ شادی کے معاملے میں میرے تجربات اچھے نہیں رہے ، دعا کریں میری تیسری شادی کامیاب ہو۔(جاری ہے)
کپتان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے کی آنے والی زندگی امید ہے اچھی ہو گی ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ دوسری جانب ایک صحافی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرعمران خان اور انیل کپور کی شادی میں شرکت کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ۔ صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، یہاں پانامہ لیکس سے متعلق کوئی بھی بات نہیں کی جا رہی۔Imran khan, Anil Kapoor, Naeem Haque at the Manchester weding. Nothing 2 do with #PanamaLeaks 'evidence collection' as reportd by som media pic.twitter.com/4I9ttFvmnR
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaGeoNews) November 18, 2016
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.