اردو ادب کی معروف شاعرہ پروین شاکر کا64واں یوم پیدائش 24نومبر کومنایا جائیگا

ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا ‘مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:19

اردو ادب کی معروف شاعرہ پروین شاکر کا64واں یوم پیدائش 24نومبر کومنایا ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) اردو ادب کی معروف شاعرہ پروین شاکر کا64واں یوم پیدائش 24نومبر کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں ا ن کے مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں جہاں پردے کی سختی سے پابندی کی جاتی تھی انہوں نے کراچی کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہو گئی انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ بطور استاد درس و تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔پروین شاکرکی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو،صد برگ،خود کلامی،انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :