اسلحہ برآمدگی کیس ،ْتفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

برآمد ہونے والے اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے، تفتیشی افسر کا بیان

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:28

اسلحہ برآمدگی کیس ،ْتفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے تفتیشی افسر نے کہاہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہذا مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔ہفتہ کوسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے۔

لہذا کیس کو ختم کیا جائے اور داخل دفتر کیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹیکے دوران 5 افراد کے قتل کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :