Live Updates

میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ ہے‘میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی جو علیحدگی کا سبب گنی‘ کیسے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ ہے،میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی،کیسے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں،اداروں کے احکامات نہ مان کر نوجوانوں کو کیا سکھارہے ہیں،میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ تھا،میں اپنا ٹریک بدلنے اور قربانی دینے سے قاصر تھی،میں یہ کیسے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات