گریمٹ اور اینڈرسن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایشون ٹیسٹ اننگز میں زیادہ بار 5 یا زائد وکٹیں لیکر وقار یونس، مارشل، ایمبروز اور والش کے ہمسر بن گئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:37

ویشاکھا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) مایہ ناز بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز میں زیادہ بار پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا وقار یونس، میلکم مارشل، کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش کا ریکارڈ برابر کر دیا، ایشون نے انگلینڈ کے خلاف رواں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ٹیسٹ میں 22واں موقع ہے کہ ایشون نے اننگز میں پانچ یا زائد کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہو، ایشون نے اس کے ساتھ ہی گریمٹ اور جیمز اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ دیا، گریمٹ اور اینڈرسن نے 21، 21 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :