وزیراعظم نوازشریف اظہارتعزیت کیلئے مرحوم جہانگیربدرکے گھر پہنچ گئے

اللہ مرحوم جہانگیربدرکوجواررحمت میں‌جگہ دے،جہانگیربدربہت اچھے سیاستدان اورانسان تھے،جہانگیربدرمخالفین کے بارے میں بھی عزت سے بات کرتے تھے۔وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 16:13

وزیراعظم نوازشریف اظہارتعزیت کیلئے مرحوم جہانگیربدرکے گھر پہنچ گئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف اظہارتعزیت کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما مرحوم جہانگیربدرکے گھر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم جہانگیربدرکے گھر ان کی وفات پراہل خانہ سے اظہارتعزیت کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعابھی کی۔وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نوازبھی تھے۔

مرحوم جہانگیربدرکی رہائشگاہ پروزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم جہانگیربدر کوجواررحمت میں‌جگہ دے۔

(جاری ہے)

اللہ انہیں‌کروٹ‌ کروٹ اپنی رحمتوں‌میں رکھے۔جہانگیربدربہت اچھے سیاستدان اور انسان تھے۔جہانگیربدرمخالفین کے بارے میں بھی عزت سے بات کرتے تھے۔میرابڑااچھا تعلق تھا۔شادی کی تقریب میں‌بھی شرکت کی تھی۔اور آج مجھے ان کے گھران دکھی لمحات میں بھی آناپرا۔انہوں نے کہا کہ وہ دل کے صاف تھے اور صاف بات کرتے تھے۔جہانگیربدرمجھے بھی اچھے لگتے تھے۔میرا ان کے ساتھ بڑااچھا تعلق تھا۔یہ تعلق ان کی اوکلادکے ساتھ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایسے منجھے سیاستدانوں کے آنے سے سیاست مزید مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :