ملالہ یوسف زئی سکول میں داخلے کے لئے امتحان 27 دسمبر کو ہو گا

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:21

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس۔ ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ ضلع اٹک میں داخلے کے لئے تحریری امتحان 27 دسمبر 2016ء بوقت دن 12 بجے ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملالہ یوسف زئی سکول جنڈ و ضلع کونسل ہال اٹک سمیت پانچوں تحصیلوں (فتح جنگ, پنڈی گھیپ, حسن ابدال اور حضرو) کے ٹی ایم ہالز میں منعقدہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے غربت کا خاتمہ بذریعہ تعلیم کے تحت یہ داخلے چھٹی جماعت میں ہو رہے ہیں۔یہ ایک اقامتی ادارہ ہے جہاں پر یتیم , غریب اور بے نوا مستحق طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم , رہائش خوراک اور دیگر سہولیات بغیر کسی معاوضہ کے حکومت مہیا کرتی ہے۔خاندان کی ماہانہ آمدنی چھ ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

جماعت پنجم پاس کرچکے ہوں یا اس جماعت میں پڑھ رہے ہوں۔

یہ داخلہ میرٹ پر جس کا تعین ٹیسٹ اور انٹرویو سے کیا جائے گا اور دانش سکول ایک 2010ء میں درج ترجیحات کے مطابق ہو گا۔اس داخلے میں تمام صوبوں کے لئے دو فیصد کو ٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوات کے بچوں کے لئے دو فیصد کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔سکول میں اپنا خرچہ اٹھانے والے بچوں کے لئے 10فیصد کوٹہ مختص کیاگیا ہے جن کو 12000 روپے ماہانہ اخراجات کی مد میں ادا کرنے ہوں گے ۔

اپنا خرچہ اٹھانے والے طلباء و طالبات پورے پاکستان سے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں ،داخلہ فارم اے سی آفس , ڈی ایم او آفس اٹک , ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم سکول کی ویب سائیٹ www.daanishschools.edu.pkسے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ داخلہ فارم 27 نومبر صبح نو بجے تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔داخلے کے لئے عمر کی بالائی حد بچوں کے لیئے 10 سے 12 سال اور بچیوں کے لئے 10 تا 13 سال ہے ۔ داخلہ فارم جمع کروائے بغیر ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :