وزیراعظم نواز شریف نے ساڑھے تین سال دًور اقتدار میں ایک نیا پاکستان بنا کر مخالفین کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا‘ انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کارکردگی کے بناء پر دوبارہ برسرِاقتدار آئے گی

مسلم لیگ (ن) ضلع بنوں کے سرگرم رہنما ملک حیات خان ککی

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) ضلع بنوں کے سرگرم رہنما ملک حیات خان ککی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ساڑھے تین سال دًور اقتدار میں ایک نیا پاکستان بنا کر مخالفین کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی کے بناء پر دوبارہ برسرِاقتدار آئے گی۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ 2017کے آخر تک ختم کی جائے گی۔ نیا خیبرپختونخواہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہا جبکہ نیا پاکستان ہر جگہ نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ خیبرپختونخواہ کے مستقبل میں اچھے اثرات مراتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن ضلع بنوں کے سرگرم رہنما ملک حیات خان ککی نے ڈویڑنل پریس کلب رجسٹرڈ بنوں میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے دے کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ عمران خان کے 140دِن دھرنے نے ملک کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا ہے۔ اًب پانامہ لیکس کے معاملے پر نیا شور شورابا شروع کیا ہے۔ پارلیمنٹ سے بائی کاٹ کروڑوں پاکستانیوں کی ووٹ کی توہین ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ قومی اسمبلی /سینیٹ اور خیبراسمبلی کی سطح پر جنگ لڑیں دھرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

انہوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ دھرنا میں صوبائی حکومت کے وسائل خرچ کی جا رہی ہے اور بنی گلہ میں خیبرپختونخواہ کے ہیلی کاپٹر میں سالانہ کروڑوں روپے خیبرپختونخواہ کے خزانے سے خرچ کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے پشاور وزیر اعلیٰ ہا?س کے بجائے اسلام آباد کے بنی گلہ ہا?س میں کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اور ان کے نمائندوں کوا ختیارات نہ دینا صوبائی حکومت کے ناکامی کے اسباب ہیں۔ ملک حیات خان نے عہد کیا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف بنوں کا دًورہ کریں گے اور ککی کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرکے ککی کو تحصیل کا درجہ دیں تو بنوں کے بارہ لاکھ عوام اٴْن کے احسان مند رہیں گے۔