وزیراعظم نواز شریف کا کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہم فریضہ اور عظیم قومی مقصد کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے مثل قربانیوں کو ہمیشہ انتہائی احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔