افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:11

افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

(جاری ہے)

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہماری فوج نے رکھ چاکری سیکٹر میں آگاہی چوکی پر بھارتی ایئر وہیکل کو مار گرایا ہے جو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں 60 میٹر تک اندر داخل ہوگیا تھا۔

اسے آگاہی چوکی کے قریب مار گرایا تھا جس کا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔جمعرات کو پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی آبدوز کو مار بھگایا تھا۔ ایسی تمام بھارتی کوششیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کی جارہی ہیں جہاں کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :