چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر سندھ بھر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 نومبر 2016 23:42

چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر سندھ بھر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2016ء) چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر سندھ بھر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 21 نومبر کو چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث 21 نومبر کو سندھ بھر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

متعلقہ عنوان :