پاکستان مشرقی سرحد پر حملوں اور کشیدگی کے باوجود بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریگا‘افغان حکومت افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے محفوظ ٹھکانے بند کرے‘پاکستان نے ہمیشہ افغانیوں مابین مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ‘افغان حکومت اور طالبان میں تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کی بحالی کے عمل میں تعاون کیلئے تیار ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے میں اظہار خیال
اتوار 20 نومبر 2016 12:10
(جاری ہے)
افغان حکومت افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے محفوظ ٹھکانے بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر اور اپنے اداروں کے درمیان روابط ختم کرے ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد پر حملوں اور کشیدگی کے باوجود پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد افغانستان میں سلامتی اور ترقی کیلئے اپنے عزم کی تجدید کرنا ہے۔
ملیحہ لودھی نے جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ طویل عرصے سے جاری مصائب کے خاتمے کیلئے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانیوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کی بحالی کے عمل میں تعاون کیلئے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
-
سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی مرتب
-
گلی محلوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین دوست دھر لئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.