گرفتاربھارتی باشندے کراچی منتقل،حساس ادارے تحقیقات کرینگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 نومبر 2016 14:42

گرفتاربھارتی باشندے کراچی منتقل،حساس ادارے تحقیقات کرینگے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2016ء) :میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کاروائی کے دوران گرفتارکیے گئے 43بھارتی باشندوں اور 8کشتیوں کوکراچی منتقل کردیاگیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز مشرقی سمندری سرحدپرکاروائی کی۔جس کے دوران 43 بھارتی باشندوں کوگرفتارکرکے 8کشتیاں بھی تحویل میں لی تھیں۔تاہم گرفتاربھارتی باشندوں کوکراچی منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی آبدوزکے مذموم مقاصد کے تحت پاکستان کی سمندری حدودمیں داخل ہونے کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے گرفتاربھارتی باشندوں سے خودانکوائری کرنے کافیصلہ کیاہے۔بھارتی باشندوں سے تحقیقات کی جائینگی کہ وہ کس ارادے کے ساتھ پاکستان کی سمندری حدودمیں داخل ہوئے تھے۔واضح رہے بھارتی مذموم مقاصد کے بعد میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کیساتھ ملکرسمندری حدودکی نگرانی مزیدسخت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :