ووٹ وادی نیلم لئے اور عوام کو میٹنگ کیلئے مظفرآباد طلب کر کے شاہ غلام قادر نے نیلم کے 3لاکھ عوام کی توہین کی ہے‘ شاہ غلام قادر کے ووٹر سپورٹر وادی نیلم میں ہی رہائش پذیر ہیں ‘حلقہ میں آنے سے پائوں میلے نہیں ہوتے ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما حبیب اللہ خان کی کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 20 نومبر 2016 15:40

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماہ حبیب اللہ خان نے کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ وادی نیلم سے لئے جائیں اور عوام کو میٹنگ کے لئے مظفرآباد طلب کر کے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کے تین لاکھ عوام کی توہین کی ہے۔ شاہ غلام قادر کے ووٹر سپورٹر وادی نیلم میں ہی رہائش پذیر ہیں تو موصوف کے حلقہ میں آنے سے پائوں میلے نہیں ہوتے ہیں۔

چھ ماہ قبل شاہ غلام قادر نے عدالت میں تحریری طور پر لکھ کر دیا تھا کہ میں اور میرے بچے راولپنڈی چھوڑ کر وادی نیلم خواجہ سیری میں رہائش منتقل کر لیں گے۔ لیکن عدالت سے فیصلہ لینے اور الیکشن میں جیتنے کے بعد شاہ غلام قادر کے خواجہ سیری محل کو مسلسل تالے لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر اگر چند لمحوں کے لئے میٹنگ نیلم میں نہیں کر سکتا ہے توعوام اپنے اہل اعیال کو لے کر فائرنگ گولہ باری اور دھویں میں کیسے رہ سکتے ہیں۔

بے چارے لوگ قرض ادھار کر کے شاہ غلام قادر کے پیچھے جاتے ہیں تو موصوف ان کی بے عزتی اور توہین کرتا ہے۔ عوام کی مسیحا کا دعویٰ کرنے والا شاہ غلام قادر اخلاقی اقدار سے بھی گر چکا ہے۔ موصوف کی نحوست کی وجہ سے خوشحال عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ شاہ غلام قادر کا ٹیلی فون نمبر03335138112 بند کر دیاہے ۔ دفتر کا ٹیلی فون بھی جان بوجھ کر مصروف رکھا جاتا ہے۔

تاکہ موصوف کو کوئی کارکن کوئی کام نہ بتائے۔ اگر کوئی دفتر ملنے چلا جائے تو تو کہتا ہے کہ ووٹ کس کو دیا ہے۔ پہلے ویری فکیشن کروں گا اس کے بعد کام ہونے نہ ہونے کا جائزہ لوں گا۔ وادی نیلم کے موجودہ حالات کا تمام تر ذمہ دار شاہ غلام قادر ہے ۔ مسلم کانفرنس نے جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ شاہ غلام قادر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

موصوف ممبر اسمبلی کا اہل نہیں رہا ہے لہٰذا موصوف فوری طور پراسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجائے ۔شاہ غلام قادر کے خلاف توہین عدالت اور نااہلی کا ریفرنس جلد دائر کر دیا جائے گا۔ ریفرنس کی تیاری معزز قانون دانوں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں توہین اور نااہلی کی الگ الگ پٹیشنز دائر کی جا رہی ہیں۔ عوامی سطح پر شاہ غلام قادر کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد موصوف کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :