تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی کی لڑائی کا فائدہ نوازشر یف کو ہو رہا ہے‘ سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ قطری شہزادہ نہیں سیف الر حمن کا ہے‘ اگر نوازشر یف کو گھر بجھوانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ پھر ہی کوئی اثر بھی ہوگا ‘جو بھی پلا ن بننا ہے وہ پاکستان میں بھی بن سکتا ہے لندن جانے کی کیا ضرورت ہے جب سے نوازشر یف اقتدار میںا ٓئے ہیں ہم تو ’’گونوازگو ‘‘میں لگے ہوئے باقی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ‘اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر بھی آرہا ہوتا ‘پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات کر نا مناسب نہیں لیکن پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ‘عام انتخابات کب ہونے ہیں دسمبرمیں پتہ چلا جائیگا

ْمسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی جانب سے سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط قطری شہزاے نہیں سیف الر حمن کا ہے ‘ تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی کی لڑائی اوراپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ نوازشر یف کو ہو رہا ہے ‘اگر نوازشر یف کو گھر بجھوانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ پھر ہی کوئی اثر بھی ہوگا ‘جو بھی پلا ن بننا ہے وہ پاکستان میں بھی بن سکتا ہے لندن جانے کی کیا ضرورت ہے جب سے نوازشر یف اقتدار میںا ٓئے ہیں ہم تو ’’گونوازگو ‘‘میں لگے ہوئے باقی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ‘اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر بھی آرہا ہوتا ‘پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات کر نا مناسب نہیں لیکن پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ‘عام انتخابات کب ہونے ہیں دسمبرمیں پتہ چلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے راہنما جہا نگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے کیونکہ جب سب کا مقصد ہی نوازشر یف سے قوم کی جان چھڑوانا ہے تو پھر ایک ہونا ہوگا جہاں تک پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کی لڑائی کا تعلق ہے تو ہم نے بہت کوشش کی کہ دونوں کو قر یب کیا جائے اور ان میں تعلقات بہتر بھی ہوئے پھر نہ جانے کیوں آج پھر دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں جب اپوزیشن تقسیم ہوگی تو اس کا فائدہ نوازشر یف اور نقصان تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو پنجاب میں اقتدار میں آئے 15سال سے زائد ہو چکے ہیں مگر یہ کوئی ادارہ بنا سکے اور نہ ہی قوم مسائل سے نجات دلاسکے جسکی وجہ سے آج قوم جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو مزید مسائل سے دو چار کر دیا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد دسمبرمیں پتہ چل جائیگا کہ ملک میں الیکشن کب ہوں گے ۔