جنر ل(ر) ضیاء الدین بٹ کا آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنانے کا مطالبہ

بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہیں آیا تو دونوں ممالک میں ایٹمی جنگ ہو سکتی جس سے بھارت کا صفایا ہوجائیگا ‘پرویز مشرف بہت ڈرپوک ہے انکے دور میں پاک افواج کا امیج متاثر ہوا ہے‘مشرف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ بھی ظلم اور ناانصافی کی ہے ’انٹرویو

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

جنر ل(ر) ضیاء الدین بٹ کا آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جنر ل(ر) ضیاء الدین بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کی ملک اور قوم کو بہت ضرورت ہے ‘پرویز مشرف بہت ڈرپوک ہے انکے دور میں پاک افواج کا امیج متاثر ہوا ہے‘بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہیں آیا تو دونوں ممالک میں ایٹمی جنگ ہو سکتی جس سے بھارت کا صفایا ہوجائیگا ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جس جرات اور کامیاب حکمت عملی کیساتھ افواج پاکستان نے جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں جنگ لڑ ی ہے اس سے نہ صرف دہشت گردی کو بہت زیادہ حد تک کم کر نے میں مدد ملی ہے بلکہ ملک کے قبائلی علاقوں میں بھی ترقی اور خوشحالی نظر آرہی ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنا کر انکو نئی ذمہ داریاں دی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے نہ صرف اس ملک وقوم بلکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ بھی ظلم اور ناانصافی کی ہے جسکی بنیادی وجہ پرو یز مشرف کا ڈرپوک ہونا ہے کیونکہ وہ امر یکہ اور مغر بی طاقتوں سے بہت زیاہ خوفزدہ رہا ہے اور انکے مطالبات سے زیادہ انکی باتوں کو تسلیم کر تا رہا ہے ۔