لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے منانے کے سلسلے میںروز فیصل آباد جوڈیشری الیون اور ٹوبہ جوڈیشری الیون کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا گیا‘فیصل آباد جوڈیشری الیون چالیس رنز سے جیت گئی

مین آف دی میچ کا ایوارڈ فیصل آباد جوڈیشری الیون کے کاشان محمد علی کے حصے میں آیا

اتوار 20 نومبر 2016 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے منانے کے سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد جوڈیشری الیون اور ٹوبہ جوڈیشری الیون کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا گیافیصل آباد جوڈیشری الیون چالیس رنز سے جیت گئی مین آف دی میچ کا ایوارڈ فیصل آباد جوڈیشری الیون کے کاشان محمد علی کے حصے میں آیا تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد جوڈیشری الیون میں شامل شہزاد مشتاق ، حق نواز،ماجد وقار آہیر،مہر سرفراز ،محمد یعقوب،قیصر اقبال،عامر رضا بیٹو ، امجد نذیر چوہدری، ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی کی اور ٹوبہ جوڈیشری الیون چوہدری محمد نواز ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹوبہ کی قیادت میں میدان میں آئی، ٹوبہ جوڈیشری الیون نے ٹاس جیت کر فیصل آباد جوڈیشری الیون کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی فیصل آباد جوڈیشری الیون نے مقرررہ بارہ اورز میں 174رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ جوڈیشری الیون نے مقررہ اوور میں صرف 134رنز بنا سکی اس طرح فیصل آباد جوڈیشری الیون چالیس رنز سے جیت گئی مین آف دی میچ کا ایوارڈ فیصل آباد جوڈیشری الیون کے کاشان محمد علی کے حصے میں آیا انہوں نے 88سکور بنائے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلئیر سعید اجمل خصوصی طور پر میچ دیکھنے کیلئے سٹڈیم میں آئے اسکے علاوہ ایس او ایس ویلج کے سپیشل بچے اور ججز کی فیملیز بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھی میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ٹوبہ جوڈیشری الیون کی قیادت کرنے والے ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹوبہ چوہدری محمد نواز کو شیلڈ دی۔

متعلقہ عنوان :