نیٹو دہشت گرد فوجیوں کو پناہ دینے کی کوشش مت کرے، ترک صدر

اتوار 20 نومبر 2016 22:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد فوجیوں کو پناہ دینے کوئی کوشش نہ کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا یہ بیان جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد نیٹو کے دستوں میں شامل کئی فوجی افسران کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرانے کے تناظر میں دیا گیا ہے۔ اردگان نے کہا کہ ایک دہشت گرد فوجی کس طرح بھی دفاعی اتحاد نیٹو کی ملازمت اختیار کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اردگان کا یہ بیان ترک اخبار ملت نے شائع کیا ہے۔ دو روز قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن بگ نے بتایا تھا کہ نیٹو کی کمانڈ دستوں میں شامل کئی ترک فوجیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :