وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی جہانگیر بدر مرحوم کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

جہانگیر بدر سیاست میں وضع داری اور رواداری کا روشن باب تھے، ان کی سیاسی زندگی تمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے،وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر کی سیاسی زندگی تمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے، جہانگیر بدر سیاسی سوچ کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر ان کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر سیاست میں وضع داری اور رواداری کا روشن باب تھے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر واقع علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ گئیں جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :