عدلیہ مخالف ٹی وی شو کرنے پر معروف اینکر احمد قریشی کو پیمرا کی جانب سے نوٹس

muhammad ali محمد علی اتوار 20 نومبر 2016 22:27

عدلیہ مخالف ٹی وی شو کرنے پر معروف اینکر احمد قریشی کو پیمرا کی جانب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2016ء) عدلیہ مخالف ٹی وی شو کرنے پر معروف اینکر احمد قریشی کو پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل پر معروف اینکر احمد قریشی کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سکٹ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ اب اس حوالے سے پیمرا نے احمد قریشی کو ان کے ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کروانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ جواب داخل نہ کروانے کی صورت میں مذکورہ چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :