رائل ائیروناٹیکل سوسا ئٹی کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کا جشن،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی شرکت

اتوار 20 نومبر 2016 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) رائل ائیر و ناٹیکل سوسائٹی نے پی اے ایف میوزیم کراچی میں اپنی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کا جشن منایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جوکہ اس سوسائٹی کے سرپرست اعلی بھی ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سوسا ئٹی کے نمایاں فیلوز اور ممبرز جن میں پروفیسر کرس ایٹکن، صدر سوسائٹی، رچرڈمیرتھ ہارڈی صدر کمیشن انٹرنیشنل ڈی مائیکروایوی ایشن،نعمان ڈار صدر حبیب بینک،خالد اعوان فیلو آف سوسائٹی اور صدر ٹی سی ایس، ایئرمارشل (ریٹایرڈ)عظیم دائود پوتا،آنیریری کمپینین آف سوسائٹی اور سابق گورنر سندھ، شریف کامل،کنٹری مینجر قطرائیرویز،منورحمید او بی ای اور محترمہ بلینڈالوئس، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے رائل ائیر و ناٹیکل سوسائٹی کی مدد کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کے بعدسے پاکستان میں ایوی ایشن کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ایوی ایشن کے میدان میں خیالات اور پیشہ وارانہ معلومات کے تبادلے میں یہ سوسائٹی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اور سوسائٹی کا باہمی تعلق پاک فضائیہ اور پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری میں معاون ثابت ہو گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میںایئرمارشل (ریٹایرڈ) سلیم ارشد،پروفیسر کرس ایٹکن، رچرڈمیرتھ ہارڈی،نعمان ڈار صدر حبیب بینک،خالد اعوان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :