دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی پیشہ وارانہ مہارت، انتظامی نظام، تربیت اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں اعلیٰ معیار کا نمونہ ہے‘ ڈاکٹر مجیب الرحمان
اتوار 20 نومبر 2016 23:30
(جاری ہے)
اس موقع پر اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے سیکورٹی آفیسر محمد مظفر اقبال نے انہیں اسپیشل یونٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت ، انسداد دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے سر گرمیوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس وبی سی کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا معیار پولیس فورس کیلئے ایک رول ماڈل ہے اس لئے اس کو ملک بھر کی پولیس یونٹوں کو اس طرز پر بنانے کی ضرورت ہے‘ سیکورٹی آفیسر نے بتایا کہ بین الاقوامی ادارے یو کے اے ایس برطانیہ نے ایس ایس یو کی انسداد دہشتگردی کی کا رروائیوں ، اہم شخصیات اوراہم تنصیبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے اعتراف کو قبول کر تے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیکورٹی آفیسر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی پہلی ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیم ایس ایس یو میں قائم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کی تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز پر مشتمل ہے جو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے موثر انداز میں ناکام بنا نے کی بھر پورپیشہ وارانہ مہارت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے فرائض کے انجام دہی کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ملک اور قوم کی تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہے‘ شہید کبھی مرتا نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے کیونکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بعد ازاں بی سی کمانڈنٹ نے دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے ایس ڈبلیو اے ٹی کی ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے فرضی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا اور انہیں سراہا اور داد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.