امریکا ‘روس تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں :روسی صدر اور ڈونلڈٹرمپ کی تصدیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 نومبر 2016 11:32

امریکا ‘روس تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں :روسی صدر اور ڈونلڈٹرمپ کی تصدیق

ماسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 نومبر۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔روسی صدر کے مطابق وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان یوکرین اور شام کے مسئلے پر کشیدگی کا شکار تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ تاہم صدر پوٹن نے کہا ہے کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ان کی ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

روسی صدر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اعلانات اور حقیقی پالیسی میں اکثر اوقات فرق ہوتا ہے۔گزشتہ ہفتے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ویلادیمر پوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔روسی نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات چیت کے بارے میں روس کے صدارتی دفتر کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ویلادیمر پوٹن امریکہ اور روس کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

کریملن کے مطابق بات چیت میں پوتن کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بات چیت کے چند دن بعد مریکی صدر براک اوباما نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ اگر روس امریکی اقدار اور عالمی اصولوں سے انحراف کرے تو وہ اس کے سامنے ڈٹ جائیں۔روسی صدر پوٹن اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان پیرو میں ایشیا پیسیفک کے تجارتی اجلاس کے حاشیے پر چار منٹ پر مشتمل مختصر ملاقات بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بولیں اگر ان سے امریکی اقدار کی بنیاد کو خطرات لاحق ہوئے۔روایتی طور پر سابق امریکی صدر سیاست سے دور رہتے ہیں اور اپنے جانشینوں کے بارے میں بات کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔پیرو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نومنتخب صدر کی رہنمائی کریں اور انھیں اپنی پالیسیوں کو مرتب کرنے کے لیے وقت دیں لیکن ایک عام شہری کے طور پر ہو سکتا ہے کہ وہ بعض معاملات پر یقیناً بات کریں۔

اگر کوئی معاملہ ہماری بنیادی اقدار اور اصولوں سے متعلق ہوتا ہے اور میں نے سمجھا کہ ان کا دفاع کرنا ضروری ہے اور اس میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہوں تو ایسا ہونے پر وہ اس کی ضرور پڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :