لندن میں سعودی شہری کی رولز رائس چوری کرنے والا گرفتار

ملزم حمزہ پر عائد الزامات میں وہیکل رجسٹریشن ایجنسی کو دھوکہ دینے اور چار گاڑیوں کی چوری کے الزامات شامل ہیں

پیر 21 نومبر 2016 14:34

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے سعودی شہری کی رولز رائس گاڑی چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاڑی کی قیمت تقریبا 1 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چوری کا مرتکب 25 سالہ محمد حمزہ برطانوی شہری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاڑی کا مالک سعودی شہری برطانیہ سے باہر تھا کہ اس دوران حمزہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے محکمے میں مذکورہ گاڑی کی چابیاں تبدیل کرنے کی درخواست دی۔

حمزہ نے اس موقع پر پیش کیے جانے والے کاغذات کے اپنی ملکیت ہونے کا دعوی کیا تھا۔حمزہ پر عائد کیے جانے والے الزامات میں وہیکل رجسٹریشن ایجنسی کو دھوکہ دینے اور چار گاڑیوں کی چوری کے الزامات شامل ہیں۔ عدالت نے قانونی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس وقت تک حمزہ کو مالی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :