گزشتہ چند برسوں میں ثابت قدم رہنے والے ذمہ داران و کارکنان ہمارے لیے انتہائی قابل تحسین ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور اقتدار کا حصول نہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری

پیر 21 نومبر 2016 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ثابت قدم رہنے والے ذمہ داران و کارکنان ہمارے لیے انتہائی قابل تحسین ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور اقتدار کا حصول نہیں، بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے اے این پی کو گزشتہ انتخاب ہروانے والے خود ہارچکے اور ہماری سیاست جیت چکی ہے عوامی نیشنل پارٹی بد ترین حالات کا سامنا کرکے ایک مرتبہ بھی سر خرو ہوئی ملکی داخلہ و خارجی پالیسی ناکام ہوچکی ہے تمام سیاسی و عسکری قیادت کو ملکر باہمی پالیسی ترتیب دینا ہوگی خطے کے حالات انتہائی نازک وقت سے گزررہے ہیں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگااچھے اور برے کی تمیز کیے بغیر انتہاء پسندانہ سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈیرہ یوسف زئی میں ضلع کورنگی کی کابینہ ومجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بزرگ رہنماء کریم اللہ یوسفزئی ،صوبائی کلچرل سیکریٹری نوراللہ اچکزئی اور ضلعی صدر نورشیر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے مذید کہا کہ کئی برس تک ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی ہماری تنظیم وجود پر قابل تصور پے درپے وار کیے گئے شہر کے گلی کوچے ہماری رہنمائوں و کارکنان کے خون سے سرخ کردیے گئے تھے شہر میں جاری آپریشن کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے امن و امان کی صورت حال میں بہتری آتے ہی ہم بھر پور سیاسی اڑان کے لیے نچلی سطح پر اپنی تنظیم کو منظم کررہے ہیں،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے تحت کراچی بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ورکرز کنونشن کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے بھٹہ ولیج کیماڑی ضلع غربی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ،کنونشن سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز ی رہنماء امیر نواب خان،رانا گل آفریدی اور ضلعی صدر سرفراز جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحرک سیاسی ورکر تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ہم کراچی کے ہر علاقے میں جاکر اپنی نچلی تنظیم کو متحرک کررہے ہیںہمیں بزور جبر اپنی قوم تحریک سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی مگر نظریاتی و فکری تحریکوں کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتادنیا دیکھے گی کی آنے والا وقت ہمارا ہوگا۔