وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں ان کی ہدایت پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصر حسین شاہ

پیر 21 نومبر 2016 23:09

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں ان کی ہدایت پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سندھ میں جن مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے حکومت سندھ نے اس کا نوٹس لیا ہے اورجو لوگ بھی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کی بات کی جارہی ہے وہ آڈٹ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ہی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :