مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سروری جماعت کے مرحوم روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

پیر 21 نومبر 2016 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سروری جماعت کے مرحوم روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شریف النفس انسان، اصول پرست سیاستداں اور سب سے محبت کرنے والے شخص تھے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہاتاب اکبر راشدی نے کہا کہ مخدوم صاحب کو پیپلز پارٹی جس قدر خراج عقیدت پیش کرے وہ کم ہے ،کیونکہ انہوں نے پوری زندگی اس سیاسی جماعت میں گزار دی اور مشکل حالات میں بھی کبھی اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی، انہوں نے کہا کہ مخدوم صاحب کی شرافت اور اصول پسندی کا اعتراف ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں، ایسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ سندھ دھرتی کے لئے فخر کی بات ہے کہ مخدوم امین فہیم جیسے عظیم سیاستدان کا تعلق سندھ سے تھا۔