انوکھا لاڈلا ہونا کوئی جرم نہیں بس آدمی کو لٹیرانہیں ہونا چاہیے۔حلیم عادل

ْیہ کیسا انصاف ہے کہ مجرموں کو کچھ دیر رکھ کر رہائی کی کلین چٹ مل جاتی ہے ،تین سالوں سے ملکی جمہوریت کے ثمرات چند خاندانوں کے گرد گھوم رہے ہیں ،وزیراعظم اور اس کی ٹیم پر سات خون معاف ہیں سزائیں صرف روٹی چور کے لیے ہیں ،پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوںسے گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 23:31

انوکھا لاڈلا ہونا کوئی جرم نہیں بس آدمی کو لٹیرانہیں ہونا چاہیے۔حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پی ٹی آئی کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ قوم نے سب کو اقتدار دیکر آزما لیا ہے، چیئرمین عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، چیئرمین عمران اس ملک کی ضرورت ہیں انوکھا لاڈلا ہونا کوئی جرم نہیں بس آدمی کو ڈاکو نہیں ہونا چاہیے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی ختم نہیں ہوئی ،لوگ آج بھی گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہے اور یہ سب کچھ کراچی آپریشن سیاست کی نذر ہونے سے ممکن ہواہے اور جن لوگوں کی وجہ سے ایسا ہوا قوم ان سب کو بھی اچھی طرح جانتی ہے ،مجرموں کو کچھ دیر رکھ کر رہائی کی کلین چٹ مل جانا اس ملک کا سب سے بڑا نکشاف ہے ،جس انداز میں کچھ سالوں پہلے کراچی میں جنگل کا قانون تھا لگتاہے پھر سے اسی انداز میں پھر سے معاملات چل نکلے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملیر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صرف کراچی ہی نہیں اس وقت پورے ملک کی حالت زار قابل رحم ہے اس وقت عوام بھارت کے ساتھ شریفوں کی چالوں کا بھی مقابلہ کررہی ہے ، گزشتہ تین سالوں سے ملکی جمہوریت کے ثمرات چند خاندانوں کے گرد گھوم رہے ہیں،حکومت جتنا بھی جھوٹ بول لے آخر میں انہیں بدترین مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ،گزشتہ اور موجود ہ حکمرانوں نے اس ملک کے صوبوں میں دراڑیں پیدا کردی ہیں ،عوام کو ضروریات سے محروم رکھ کر ملکی خزانے کو باہر کے ملکوں میں بھجوانیو الے ہمارے کس طرح سے خیر خواہ وہوسکتے ہیں ،حکمرانوں کا پھیلایا ہوا فتنہ چاروں صوبوں میں پھیل چکاہے ،ملک میں قانون یہ ہے کہ وزیراعظم اوراس کی ٹیم کے علاوہ سب کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر چلنا پڑتاہے جبکہ جو حکومت کا حصہ ہیں ان کو سات خون معاف ہیں، اس ملک میں سزائیں صرف روٹی چور کے لیے ہیں ،۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوم اس وقت اپنی اصلاح کرے اگر ہم لوگ ان ظالموں کو اقتدار میں نہ لاتے تو یہ اس طرح غریب عوام کا خون نہیں چوستے لہذا ضروری ہے کہ عوام ایسے لوگوں کو اقتدار میں لائے جن کا ماضی اور آج کرپشن سے پا ک ہو۔

متعلقہ عنوان :