راحیل شریف پر خصوصی مضمون درسی کتب میں شامل کیا جائے: مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی منگل 22 نومبر 2016 00:23

راحیل شریف پر خصوصی مضمون درسی کتب میں شامل کیا جائے: مسلم لیگ ن کے سینیٹر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ راحیل شریف پر خصوصی مضمون درسی کتب میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے آرمی چیف راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جیسے ماضی کے ہیروز پر تعلیمی اداروں کی درسی کتب میں خصوصی مضامین شامل ہیں ویسے ہی راحیل شریف پر بھی خصوصی مضمون درسی کتب میں شامل کیا جائے۔