ٹوکیو: سونامی کی لہریں فوکوشیما کی ساحل سے ٹکراگئیں،جاپانی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 22 نومبر 2016 03:35

ٹوکیو: سونامی کی لہریں فوکوشیما کی ساحل سے ٹکراگئیں،جاپانی میڈیا

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر۔2016ء) سونامی کی لہریں فوکوشیما کی ساحل سے ٹکراگئیں ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق 7.3 شدت کے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ حکام نے فوکوشیما کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کی ہے۔ کمیشی اور نوڈا کےساحلی علاقوں کوبھی فوری خالی کرنےکی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ سونامی کی لہریں 3 میٹر کی اونچائی سے فوکوشیما کے ساحل سے ٹکرا گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی پاور کمپنی کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی ایٹمی ری ایکٹر میں کام متاثر نہیں ہوا۔ جبکہ جاپانی حکام کے مطابق فوکوشیما ڈائچی نیو کلیئر پاورپلانٹ میں تابکاری کی سطح تبدیل نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعدشمال مشرقی جاپان میں ریلوے سروس بند کر دی گئی ہے۔ شمال مشرقی جاپان میں فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔ دوسری جانب ایواکی شہرمیں فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے ۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلے کے بعد فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ جاپانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے آیا.

متعلقہ عنوان :