Live Updates

عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ سارا مسئلہ تو تلاشی دینے کا تھا، تلاشی لی جارہی ہے۔ پارٹی کے راہنماوں سے مشاورت کے بعد وکیل کا نام فائنل کریں گے۔عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 نومبر 2016 12:09

عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ سارا مسئلہ تو تلاشی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 نومبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔عمران خان دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے جمعے کو برطانیہ گئے تھے، چیئرمین تحریک انصاف وطن واپسی کے بعد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امیدرکھتے ہیں۔جو ایک ڈیموکریٹک پولیٹیکل پارٹی کرسکتی تھی وہ تحریک انصاف نے کیا۔،دوبارہ دھرنا دینے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا مسئلہ تو تلاشی دینے کا تھا، تلاشی تو لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل وہ پارٹی کے سینیئرراہنماوں سے مشاورت کریں گے جس کے بعد وکیل کا نام منتخب ہوگا۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ میرٹ پر اگلا آرمی چیف آئےگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :